ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منوہر پاریکر نے ریاست میں سنٹیم الیکڑانکس کی سرگرمیوں میں توسیع کی

منوہر پاریکر نے ریاست میں سنٹیم الیکڑانکس کی سرگرمیوں میں توسیع کی

Thu, 16 Feb 2017 11:24:42    S.O. News Service

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) شہر کی اسٹراٹیجک الیکڑانک مینوفیکچرر ،سنٹیم الکٹرانکس نے شہر میں مینوفیکچرنک کی سہولت کے آغاز کے ذریعہ اس کی سرگرمیوں میں توسیع کی ہے ۔وزیردفاع منوہر پاریکر نے اس عصری سہولت کا افتتاح کیا ۔6ایکر پر پھیلا یہ مزکز 150,000مربع فیٹ ہے جس میں جملہ تقریبا 200کروڑ روپئے کی جملہ سرمایہ کاری کی جائے گی ۔یہ مرکز دیون ہلی کے قریب ایروپارک میں واقع ہے ۔اس سہولت سے ہندوستان اور بیرون ممالک سنٹرم کے ڈیفینس آٹومیشن بزنس کے لئے مینوفیکچرنگ،فیکٹری ٹسٹنگ،کوالٹی کنٹرول اور اڈوانس مینوفیکچرنگ انجیئنرنگ کو یکجا کیا گیا ہے ۔اس پروجیکٹ سے راست طورپر ہندوستانی کمپنیوں کے لئے مواقع پیداہوں گے اوردفاعی و ایرواسپیس انڈسٹری کے لئے دیسی ساختہ ڈیزائن اور تیاری کی جاسکے گی۔


Share: